All ABOUT IT: Everything about Pakistan Media, Technology, Phones, IT, Windows, Anti Hacking - Hacking, General Information and All Popular Topics.
Subscribe For Free Updates!

We'll not spam mate! We promise.

Friday, 3 May 2013

فلیش ڈرائیو کو بطور رام ( Ram )استعمال کریں



ونڈوز سیون کی ایسی بہت ساری خصوصیات ہے جو عام صارفین نہیں جانتے ۔ جب بھی ونڈوز سے ہم  USB Storage  Drive منسلک کرتے ہیں Auto-play Pop Up   ہوتا ہے کیا آپ نے کبھی اس پر غور کیا ہے کہ اس میں کون کون 
سے متبادل نظر آتے ہیں۔آج ہم ان ہی متبادل میں سے ایک کے ذریعے آپ کے سسٹم کی رفتار بڑھانے کا طریقہ بتانے جا رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے کافی احباب اس طریقے کو جانتے ہوں لیکن جو ہماری طرح طفل مکتب ہیں ان کے لیے یہ بہت ہی کارگر نسخہ ثابت ہ سکتا ہے۔  ہم درج ذیل تصویر میں آپ کو  ظاہر ہونے والا  Pop Up  دکھاتے ہیں ۔


جی ہاں آپ نے بالکل صحیح اندازہ قائم کیا ہمارا اشارہ   Speed Up My System  کی طرف ہی تھا ۔ ونڈوز 7 مین یہ آپشن موجود ہے اور تقریباً دو سال سے 7 کا استعمال کرتے ہوئے بھی ہماری نظر اس آپشن کی طرف نہیں گئی تھی۔ اس آپشن کے ذریعے ہم اپنی ونڈوز کی رفتار کو بڑھانے کی کشش کرینگے۔
اس کے لیے دو چیزیں ضروری ہے ۔ 

ونڈوز 7 اور compatible  فلاش ڈرائیو 

آئیے ہم طریقہ بتاتے ہیں بعض اوقات پاپ اپ ظاہرنہیں ہوتا ہے ایسی صورت میں My computers پر کلک کیجیے ۔اس کے بعد آپ کی فلیش درائیو پر Right Click    کیجیے


 اور اس کے بعد آپ کو   Properties پر کلک کرنا ہے ۔ پراپرٹیس پر کلک کرنے کے بعدآپ کے اسکرین پر کچھ اس طرح ونڈو ظاہر ہوگی ۔ 

اب اس ونڈو میں Ready boost  پر کلک کیجیے ۔ آپ کو درج ذیل نظر آئیگا۔



ظاہر ہونے والے متبادل میں سے کسی ایک کا انتخاب کیجیے۔ ونڈوز آپ کی فلیش ڈرائیو کے حجم کے مطابق مختص حجم تجویز کرتا ہے اب  Ok  پر کلک کریں اور آپ اپنے سسٹم کی رفتار کا مشاہدہ کریں۔

Don't forget to Share this with your Friends :) Thank you
SOCIALIZE IT →
FOLLOW US →
SHARE IT →

0 comments:

Post a Comment